منگلورو،20 / اگست (ایس او نیوز) پولیس آفیسر بن کر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں اوروا پولیس اسٹیشن کے افسران نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے نرسنگ کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ۔
پولیس کے بیان کے مطابق جعلسازی کے ذریعہ دھوکہ دہی کوشش کرنے والے گرفتار شدہ طالب علم کا نام بینڈکٹ سابو (25 سال) ہے جو شہر کے ایک نرسنگ کالج میں زیر تعلیم ہے ۔ تفتیش اور تلاشی ک ے دوران ملزم کے قبضے 380 جعلی شناختی کارڈس برآمد ہوئے جس میں اس شخص کو ملک کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس (RAW) کا آفیسر اور اگریکلچر اینڈ فارمرس ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا ممبر بتایا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ اس کے پاس پولیس سب انسپکٹر کے یونیفارم کا ایک سیٹ، پولیس کے مخصوص جوتے، پولیس کا لوگو، میڈل، بیلٹ ، کیپ، ایک لیپ ٹاپ اور دو موبوءل فونس دستیاب ہوئے ۔ یہ تمام چیزیں پولیس نے ضبط کرلیں اور ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا ۔
ملزم کو گرفتار کرنے کی مہم پولیس کمشنر کلدیپ جین کی رہنمائی اور ڈی سی پی انشو کماراور دنیش کمار کی ہدایات کے تحت منگلورو سینٹرل سب ڈیویژن کے اے سی پی مہیش کمار کی قیادت میں انجام دی گئی ۔